مرزا غلام قادر احمد — Page 426
426 پر چل نکلے۔یہ اس قدر مشکل اور سخت علاقہ ہے کہ اس کے بعد سے آج تک ہمارے دوستوں میں سے کوئی بھی اس علاقہ اور روٹ کو اختیار نہیں کرسکا۔اُس وقت نئی راہ نئی منزل کے انتخاب کے فیصلہ میں جن ساتھیوں نے بنیادی کردار ادا کیا ان میں قادر سر فہرست تھا۔دورانِ سفر اس کی دلچسپ چیخم دھاڑ اور جملہ مصروفیات Hiking میں اس کی live اور strong شمولیت کی یاد آج بھی ایک عجب تلاطم اور لطف پیدا کر دیتی ہے۔اسی سفر کے دوران ایک متلاطم پہاڑی نالہ کو پار کرنے کی اس نے مجھ سے شرط جیتی۔خدا تعالیٰ اُس سے راضی ہو ایک بہت زندہ وجود تھا جو ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گیا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو ہر گھڑی و ہر آن آپ کا معین و غمگسار ہو۔ہمارے ہاں پنجابی میں کہتے ہیں ” شمالا تی وا وی نہ لگئے۔اللہ کرے ہماری یہ دعا آپ اور پیارے بچوں کے حق میں حرف بحرف پوری ہو۔آمین