مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 394 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 394

394 سخن میں سہل نہیں جاں نکال کر رکھنا ہے۔اور دلی جذبات کا الفاظ میں اظہار ممکن ہی نہیں ہے۔عجیب بے بسی اور لاچاری میں اعتراف عجز کرنا پڑتا ہے۔دل نکال کر کسی کے آگے رکھا جاسکتا ہے نہ بیان پر قدرت ہوتی ہے۔روبرو گفتگو ہو تو آنکھیں چھلک کر کچھ کام بنا دیتی ہیں البتہ خطوط میں ٹوٹا پھوٹا اظہار کچھ ترجمان بنتا ر لکھنے والے کے جذبات مکتوب الیہ کے احساس کو چھونے لگتے ہیں۔صاحبزادہ کی رحلت تعزیت کے لئے آنے والے بے شمار خطوط میں قدر مشترک سچے جذبات غم ہیں اور آنسوؤں سے بھیگی ہوئی دعائیں۔جو حرماں نصیبوں کے زخمی دلوں کا مرہم بنتی ہیں ان خطوط میں کچھ بے ساختہ اظہار دیر تک گھائل دلوں کو سہلاتا رہا۔ایسے ہی خطوط میں سے چند بغرض دعا پیش خدمت ہیں۔اللہ تعالیٰ ان غمگساروں کے غموں کا خود مداوا بن جائے اور جزائے خیر سے نوازے۔آمین