مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 361 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 361

361 بانٹنے آئیں گے میرے غم کو پونچھنا چاہیں گے چشم تم کو دینے آئیں گے محبت کا صلہ کرنے آئیں گے گلہ کہ تجھے جانے کی اتنی بھی جلدی کیا تھی اور ان سب کے احسان تلے اور بھی جھک جائیں گے ناتواں کاندھے مرے ایسے محسوس کروں گا جیسے میں ہی زخمی نہیں زخمی سب ہیں اور پھر کس کو نہیں ہے معلوم نرم گفتار تھا تو صاحب کردار بھی تھا آہنی عزم و ارادہ کا دھنی تھا کتنا مسکراتا ہوا ہنستا ہوا واپس آیا اتنی فتوحات کے بعد وقف کے عہد نبھانے کے لئے خدمت دین کی۔درویشی کی خلعت پہنی بصد بجز و نیاز