مرزا غلام قادر احمد — Page 360
360 آہنی عزم و ارادہ کا دھنی تھا محترم صاحبزادہ صاحب کی تصویر دیکھ کر ان کے والد گرامی محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب نے بعض جذبات کا اظہار کیا جن کو محترم چوہدری محمد علی صاحب نے آخری شکل دی ہے۔ڈھل گئی رات کوئی بات کرو تجھ سے ملنے کے لئے آیا ہوں کاسئہ جاں کو لئے اشک بکف دست به دل چند لمحے جو ہیں تنہائی کے ان کو غنیمت جانو دن چڑھے جوق در جوق چلے آئیں گے سوگواروں کے ہجوم بچے اور بوڑھے غریب اور امیر چاہنے والے تیرے تیری اُلفت کے اسیر