مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 334 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 334

334 اے ماں باپ سے بڑھ کر پیار اور شفقت اور محبت کرنے والے آسمانی آقا تو نے نیند کو ” سباتا بنایا ہے انہیں نیند رات بھر نہ آئے تو یہ ان کے بس میں نہیں ہے نہ یہ صبر کرنے کے خلاف ہے عرش سے سکینت اور اطمینان نازل فرما کر ان کے سارے رنج و کلفت دور فرما دے اور میٹھی نیند انہیں دے اور تو چاہے تو اس میں ان کے نور نظر سے بھی اور سیدہ ممدوحہ کے حضرت نانا ابا سے بھی ملاقاتیں کرا دے تا ان کے سارے حزن اور ملال دور ہو جائیں اور ان کی زندگی میں ایسی بہاریں آئیں جس میں سارے غم و اندوہ وہ بھول جائیں۔ہمارے آقا ! تری قدرت کے آگے روک کیا ہے (روز نامہ الفضل 6 اگست 1999ء)