مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 310 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 310

310 ابا پاکستان سے فون آیا ہے۔قادر کو گولی لگ گئی ہے۔ہیں کیا کہہ رہی ہو؟ جی ابا قادر کو گولی لگ گئی ہے۔کاش فائزہ کی بات کہنے سننے کی غلطی ہو حضور نے مزید حیرت سے کہا کیا کہہ رہی ہو؟ پھر بیٹی کے چہرے پر سنگین سچائیاں بکھری دیکھ کر حیات و ممات کے مالک کے حضور سرتسلیم خم کر دیا۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون پل پل دلخراش خبریں آ رہی تھیں۔دشمنوں نے ایسا تیر مارا تھا کہ رحیم و ودود خدا تعالیٰ کی دستگیری نہ ہوتی تو یہ بن کا بر بھی ہل کے رہ جاتا۔قدسیہ بیگم کا فون آتا ہے۔حضور میرا ہیرا بیٹا چلا گیا۔وہ تمہارا ہی نہیں میرا بھی ہیرا بیٹا تھا بھائی موجی کا خیال رکھنا اُن کا دل کمزور ہے۔آنسوؤں میں ڈوبی ہوئی گلو گیر آواز، اپنا دل پارہ پارہ مگر بھائی موجی کے کمزور دل کا خیال رکھنے والی یہ ہستی اللہ تعالیٰ کی شانِ کریمی کا سایہ بن کر دکھی دلوں کا سہارا بن گئی۔حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک شفیق ماں کی طرح بانہیں پھیلا کر غم زدہ خاندان کو اپنی آغوش میں لے لیا باپ کی ٹوٹی کمر کا سہارا بن گئے ماں کی بلکتی گود کو صبر کے اجر کے مژدہ سے بھر دیا۔بیوہ کے سر پر رحمت کا سائبان بن گئے۔بے باپ کے بچوں کو یتیمی کے احساس سے بچانے کے لئے