مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 302 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 302

302 نصرت کی بھا بھی محترمہ امتہ الکبیر لینی اہلیہ محترم سید قمر سلیمان احمد کے تاثرات قادر میرے ماموں کا بیٹا ہے۔میں اپنے ماموں ہی کے گھر میں تھی جب حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے میرا نکاح سید قمر سلیمان صاحب سے پڑھایا۔میں نکاح فارم پر دستخط کر کے کمرہ سے باہر نکلی تو سامنے قادر ہبیٹھا تھا میں نے ذرا جذباتی سا ہو کر کہا: قادر میرے لئے دُعا کرنا: سے کہنے لگا: قادر اُس وقت 18 سال کا تھا چھوٹے بھائی کی طرح بڑے ادب میں تو ہمیشہ ہی آپ کے لئے دُعا کرتا ہوں۔ایک واقعہ مجھے بہت یاد رہتا ہے۔ساہیوال کے اسیرانِ راہ مولا رہا ہو کر آئے تھے لوگوں کا اس قدر ہجوم تھا کہ تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔ہم بھی وہاں موجود تھے میرے دل میں خیال آیا کہ ابا کا بھی دل چاہ رہا ہو گا، مجھے قادر نظر آیا، میں نے اس سے خواہش کا سرسری سا اظہار کیا یہ نہیں کہا تھا کہ قادر تم انہیں لے آؤ۔بعد میں میں نے ابا سے افسوس کا اظہار کیا کہ اس تاریخی موقع پر آپ کو نہ لے جاسکے تو اب نے نے بتایا کہ قادر انہیں آکر لے گیا تھا۔خوشی کے ساتھ ساتھ حیرت بھی ہوئی کہ کس قدر خاموش محبت کا اظہار کرتا تھا۔میری نند، نصرت اس سے بیاہی گئی۔ہمارا گھر اُس کے دفتر کے پاس تھا اکثر آجاتا۔ٹی وی پر عموماً M۔TA دیکھتا یہاں بھی گھر کے فرد کی طرح رہتا