مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 260 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 260

260 تا کہ ان کو باپ کی یاد تازہ رہے اور کوئی حجاب بھی پیدا نہ ہو۔قادر کی شہادت پر حضرت صاحب کے منہ سے بے ساختہ دو فقرے نکلے تھے۔ایک دن پہلے آپ نے فرمایا کہ: " محرم شروع ہو چکا ہے اہلِ بیت کے لئے دُعا کریں اور کثرت سے درود پڑھیں“۔پھر قادر شہید ہو گیا۔محرم دو تین دن بعد شروع ہوا۔یہ بھی تصرف الہی تھا (حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بارہ میں اہلِ بیت کے الفاظ استعمال کئے ہیں) دوسرا فقرہ آپ نے یہ فرمایا کہ: قادر میں بھت سے پاکیزہ خون شامل ایسے اور کسی میں نہیں تھے۔66 جب کسی برگزیدہ انسان کے منہ سے کوئی فقرہ اتفاقاً بھی نکلتا ہے تو یہ تصرف الہی ہی ہوتا ہے اور حقیقت پر مبنی ہوتا ہے۔میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض کتب دیکھ رہی تھی اور مجھے امی کا وہ فقرہ یاد آیا کہ ” میرے لئے الہام تو ایک ہے۔مگر بہت وسیع معنی رکھتا ہے۔اور پھر حضرت صاحب کا یہ فقرہ کہ قادر میں بہت سے پاکیزہ خون تھے۔ذہن میں گھومنے لگا۔مجھے لگتا ہے دُختِ کرام امی کے الہام سے امی کی اگلی نسل کے لئے بشارت ہے میری ڈائری میں 1987 ء کا ایک خواب لکھا ہوا ہے کہ میں ایک پارٹی میں شریک ہوں اور امتہ العزیز اور لیس مجھے ایک کتاب تحفہ میں دیتی ہیں جس کا نام ” دُختِ کرام ہے میں بے حد خوش ہوتی ہوں اور کہتی ہوں کہ خدا کی قدرت کہ قادر مجھ سے یہ کتاب مانگ رہا تھا اور امتہ العزیز نے مجھے تحفہ میں دے دی۔کتاب کے اندر ایک صفحہ پر ”مرزا غلام قادر“ لکھا تھا اور اُس کے نیچے انیس احمد لکھا تھا۔امی کی زندگی میں خیال بھی نہ تھا کہ اُن کی وفات