مرزا غلام قادر احمد — Page 214
214 کفایت شعاری کی عادت کی وجہ سے دفتر کی چیزوں کی بھی بہت حفاظت کرتے۔محترم صاحبزادہ مرزا نصیر احمد صاحب ابنِ صاحبزادہ منیر احمد صاحب نے بتایا کہ ایک دفعہ قادر دفتر میں بیٹھے تھے اور مجھے جماعتی کام کے سلسلے میں ایک چٹھی لکھنی تھی چنانچہ میں نے کمپیوٹر کے پرنٹر میں استعمال ہونے والا ایک کاغذ لے لیا قادر نے وہ کاغذ مجھ سے لے لیا اور اُسی قسم کا ایک اور کاغذ اپنی دراز سے نکال کر مجھے دے دیا میرا ذاتی خیال ہے کہ قادر نے اپنی ذاتی اسٹیشنری دفتر میں رکھی ہوئی تھی۔اسی قسم کا ایک اور واقعہ محترم نعیم اللہ ملہی صاحب نے بتایا کہ شروع شروع میں جب ہم نے کمپیوٹر پر کام شروع کیا تو ہمیں بار بار پرنٹ لینے کی عادت تھی مگر میاں صاحب اس کو نا پسند کرتے تھے ایک دفعہ میں نے کمپیوٹر پر اپنا ذاتی لیٹر ہیڈ ڈیزائن کر کے اس کا پرنٹ لیا تو میاں صاحب اس پر ناراض ہوئے وہ دفتر کی چیزوں کا بڑا خیال رکھتے بہت سے ذاتی چیزیں خرید کر دفتر لے آتے فضول خرچی بالکل نہیں کرتے تھے بلا ضرورت کوئی چیز نہیں خریدتے تھے اور بہت احتیاط سے رقم خرچ کرتے تھے۔ہر وقت خدا کا خوف دامن گیر رہتا۔ترے کوچے میں کن راہوں سے آؤں وہ خدمت کیا ہے جس سے تجھ کو پاؤں کمپیوٹر کی خریداری میں دس دس جگہ قیمتیں پوچھ کر مناسب داموں پر خریداری کرتے۔خُدام الاحمدیہ کے کمپیوٹر سیکشن میں جو ذاتی کام کروانے آتے۔اُس پر بھی بہت محنت کرتے۔تاکہ خُدام الاحمدیہ کی مالی پوزیشن بہتر ہو اور کام کروانے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔