مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 213 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 213

213 کی شخصیت کے کئی پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے قادر کو تحریک جدید کے نمائندے کے طور پر جلسہ سالانہ انگلستان بلایا سفر کے پہلے مرحلے میں ربوہ سے فیصل آباد پہنچنا ہوتا ہے جہاں سے ہوائی جہاز پر سوار ہوتے ہیں۔جماعت کے کام سے جانے والوں کو جماعت کی کار استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔آپ جب ربوہ سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئے تو کار میں آپ کے والدین اور بیوی بچے بھی فیصل آباد تک گئے جہاں سے اپنے عزیز کو خدا حافظ کہہ کر واپس اُسی کار میں ربوہ واپس جانا تھا۔قادر نے اپنے گھر والوں کو سمجھایا کہ آپ چونکہ جماعتی کار پر سفر کر رہے ہیں اس لئے کوئی ذاتی کام نہیں کرنا خواہ وہ کام کتنا ہی معمولی کیوں نہ ہو کہ راستے میں کار کھڑی کر کے پھلوں کے ٹھیلے سے پھل خریدنا۔چند اہم واقعات مکان کی چھت گر گئی: مکان کا یہ حال تھا کہ خستگی سے ہر وقت گرنے کا ڈر ہی لگا رہتا ایک دفعہ تو الہی حفاظت کا حیرت انگیز واقعہ بلکہ معجزہ ہوا۔نصرت بچوں کے ساتھ ربوہ سے باہر گئی ہوئی تھیں۔قادر اپنی امی کے گھر آ کے سو گئے کسی نے فون پر بتایا کہ آپ کے گھر سے دُہواں اُٹھ رہا ہے۔جا کر دیکھا تو مکان کی چھت گر چکی تھی۔سارا سامان برباد ہو گیا تھا۔مگر مکینوں کو مولا کریم نے خاص حفاظت سے بچا لیا تھا۔جماعت کے پیسوں کا درد: