مرزا غلام قادر احمد — Page 212
212 دست عزرائیل میں مخفی ہے سب راز حیات موت کے پیالوں میں بٹتی ہے شراب زندگی سادگی اور احساس ذمہ داری: لمصلح مصلح موعود) زندگی وقف کرنے کی وجہ سے فطری سادگی اور قناعت پسندی میں اضافہ ہو گیا تھا۔تکلفات اور فضول خرچی سے بچنے لگے تھے زیادہ خواہشات نہیں پالتے تھے اپنی ضروریات کو کنٹرول میں رکھتے آپ کی والدہ صاحبہ کے پاس نئی گاڑی آئی تو پرانی قادر کو دے دی کہ یہ تم اپنے استعمال میں رکھ لو جب گاڑی پرانی ہونے کی وجہ سے بہت تکلیف دینے لگی تو والدہ صاحبہ نے اصرار کیا کہ یہ گاڑی بیچ کرنئی لے لو رقم کم ہے تو وہ ڈال دیں گی مگر قادر پرانی گاڑی سے گزارا کرتے رہے۔قادر نے کفایت شعاری عادت بنا لی تھی۔جب لندن گئے تو آپ کی امی نے اضافی خرچ کے لئے کچھ پاؤنڈ دیے تھے جوں کے توں لا کر واپس کر دیے کہ ضرورت ہی نہیں پڑی۔کھانے پینے میں سادگی کے لئے شہادت سے کچھ دن پہلے کی بات دیکھئے کہ نصرت سیالکوٹ گئی ہوئی تھیں۔امی کے گھر سے کھانا کھایا مگر یہ نہیں بتایا کہ نصرت سیالکوٹ گئی ہیں یہیں کھانا کھاؤں گا انہیں ڈر تھا کہ اُن کی خاطر تکلف نہ کیا جائے امی ابا جو پر ہیزی کھاتے تھے وہی کھا لیتے۔جماعت کا پیسہ ذاتی کام پر خرچ نہیں ہونا چاہئے: 1993ء کا ایک واقعہ بے حد حسین اور قابلِ تقلید ہے جس سے آپ