مرزا غلام قادر احمد — Page 175
175 ربوہ خدمات سرانجام دیں۔ربوہ میں واقفین کو اور واقفات کی کل تعداد تقریباً 4000 ( چار ہزار) ہے۔آپ نے اس عرصہ میں ربوہ کے تمام واقفین کو کے فرداً فرداً کوائف اکٹھے کئے پھر محلہ وار اور تاریخ پیدائش کے مطابق لسٹیں تیار کیں اور انہیں کمپیوٹرائزڈ کیا۔یہ کوئی معمولی کام نہ تھا۔اس کے علاوہ آپ نے 1987ء سے 1998ء تک ہر سال پیدا ہونے والے واقفین کو اور واقفات کا ریکارڈ مکمل کیا۔نیز وفات شدگان اور معذور واقفین ٹو کا بھی علیحدہ ریکارڈ بنایا۔1998ء میں آپ واقفین کو کے آل ربوہ علمی اور ورزشی مقابلہ جات کے وقت بنفس نفیس موجود رہے۔23/مارچ 1999ء کو بیت مہدی میں جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا یہ جلسہ مقابلہ جات اور انتظامات کے لحاظ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔“ لینگوایج انسٹی ٹیوٹ کا قیام: محترم قادر صاحب کا ایک بہت بڑا کارنامہ لینگوایج انسٹی ٹیوٹ واقفین کو دارالرحمت وسطی کا قیام ہے۔جس کا افتتاح مورخہ 11 مارچ 1998ء کو دارالرحمت کی بیت الذکر میں شام پانچ بجے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید انجمن احمد یہ ربوہ نے فرمایا۔تقریب کا احوال مورخہ 17 مارچ 1998ء کو روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوا۔اس تقریب میں مرزا قادر صاحب نے لینگو ایج انسٹی ٹیوٹ کے اغراض و مقاصد اس سلسلہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دی گئی ہدایات کی روشنی میں بڑی وضاحت سے بیان کئے۔یہاں باقاعدہ کلاسز کا آغاز 22 / مارچ 1998ء کو ہوا۔محترم قادر صاحب نے ربوہ کے محلہ جات سے براہ راست رابطہ