مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 163 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 163

163 مادہ تھا اور ایک دفعہ سپرد کر دینے سے تسلی ہوتی تھی کہ بس کام ہو چکا۔مهتم تجنید کے بعد 92-1991ء سے 94-1993 ء تک تین سال ان کے پاس مہتم مال کی اہم ذمہ داری رہی جسے انہوں نے نہایت محنت، با قاعدگی اور خوش اسلوبی سے نبھایا۔وہ روزانہ با قاعدہ دفتر میں آکر وقت دیا کرتے تھے اور شعبہ مال کے انتظام اور چندہ جات کے نظام کو اُنہوں نے بہترین رنگ میں منظم کیا۔قادر صاحب میں مستعدی کے آثار دیکھ کر توجہ ہوئی کہ کمپیوٹر میں اُن کی اعلیٰ تعلیم اور مہارت سے بھی خُدام الاحمدیہ کو استفادہ کرنا چاہیے۔شعبه اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ میں خدمات: شعبہ اشاعت خُدام الاحمدیہ کے زیر انتظام شائع ہونے والے رسائل ” خالد “ اور ” تشخید“ کی طباعت اور تقسیم میں ایک بڑی شکایت تاخیر کی ہوا کرتی تھی۔اور اُس کی بڑی ذمہ داری کاتبوں پر ڈالی جاتی تھی۔محترم قادر صاحب کے مشورہ کے ساتھ یہ طے ہوا کہ خُدام الاحمدیہ کے لئے ایک کمپیوٹر خرید لیا جائے۔جس میں رسائل کی کمپوزنگ کا کام بھی کیا جائے گا اور دیگر ضروری دفتری ریکارڈ بھی کمپیوٹر پر رکھے جائیں۔یہ اسکیم حضور انور کی خدمت میں منظوری کے لئے پیش کی گئی اور منظوری کے بعد 1990ء کے اوائل میں خُدام الاحمدیہ پاکستان کے دفتر میں کمپیوٹر نے کام شروع کر دیا۔اس سے پہلے صرف دفتر وصیت میں کمپیوٹر موجود تھا گویا خُدام الاحمدیہ کو کمپیوٹر پر رسائل کی کمپوزنگ کے سلسلہ میں اولیت دلوانے میں مکرم مرزا غلام قادر صاحب کی مساعی جمیلہ بھی شامل تھیں۔کسی بھی کام کے آغاز کے لئے جس صبر آزما محنت کی ضرورت ہوتی ہے مکرم مرزا غلام قادر صاحب نے اس کا خوب حق ادا کیا۔شعبہ مال میں وقت دینے کے ساتھ ساتھ شعبہ کمپیوٹر میں بھی مسلسل وقت