مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 162 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 162

162 شعبه تجنید و شعبہ مال میں خدمات: اس شعبہ میں 1991-1990 میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔محترم حافظ مظفر احمد صاحب ناظر دعوت الی اللہ صدر انجمن احمد یہ بیان فرماتے ہیں:- خاکسار نے 1989ء میں جب بطور صدر خُدام الاحمدیہ پاکستان ذمہ داریاں سنبھالیں تو طبعاً اپنے ساتھ کام کرنے والی مستعد ٹیم کی ضرورت تھی۔ایسے مستعد نوجوانوں کی تلاش کے دوران مرزا غلام قادر صاحب سے بھی تعارف ہوا۔اُن کی شخصیت میں ایسی جاذبیت محسوس ہوئی کہ پہلے ہی سال انہیں مہتم تجنید کی ذمہ داری دی گئی اور یہ فرض سونپا گیا کہ خُدام الاحمدیہ پاکستان کی تجنید کی پروگرامنگ کر کے اسے کمپیوٹر میں محفوظ کر لیں تاکہ ہر سال مجالس سے تجنید کی فہرستیں منگوانے کے جھنجٹ سے نجات ملے۔یہ کام اُنہوں نے مسلسل محنت اور مستقل مزاجی سے مکمل کیا۔اور حسب ارشاد جب اس ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی تو بظاہر یہ محنت اکارت جاتی نظر آتی تھی۔مگر قادر تو اطاعت کے پتلے تھے خوشی سے تعمیل کی اور کسی عمل ملال کا مظاہرہ نہ کیا۔خُدام الاحمدیہ میں مختلف المزاج رفقاء اور کارکنان کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ تجربہ بھی ہوا کہ بعض طبائع یاد دہانی کے بغیر مفوضہ کام ملی نہیں کر پاتیں جب کہ بعض ایسے مستعد اور فرض شناس کارکن ہوتے ہیں جنہیں دوبارہ کہنے اور یاد دہانی کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔ایسے ہی لوگوں کو قرآنی محاورہ میں ”سلطان نصیر کہہ کے ان کے مہیا ہونے کی دُعا سکھائی گئی ہے۔قادر ان معانی میں بلا شبہ سلطان نصیر تھے۔ان میں سمعنا واطعنا کا قابلِ قدر