مرزا غلام قادر احمد — Page 152
152 کے ربوہ کے ایک اجلاس میں جماعتی ادارہ جات میں کمپیوٹر کے استعمال کی خواہش کا اظہار فرمایا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں یہ تجویز فرمایا کہ پورے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے رابطہ کر کے انہیں ربوہ مدعو کیا جائے۔اگست 1993ء میں جب مرزا غلام قادر صاحب تحریک جدید کے نمائندہ کے طور پر جلسہ سالانہ انگلستان تشریف لے گئے تو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے محترم قادر صاحب کو یہ ہدایت فرمائی کہ پاکستان میں احمدی کمپیوٹر سائنٹسٹس اور انجینئرز کی ایک ایسوسی ایشن قائم کی جائے۔نیز حضور ایدہ اللہ نے مکرم مرزا خورشید احمد صاحب کو بھی ہدایت فرمائی کہ وہ اس سلسلہ میں مکرم ناظر صاحب اعلیٰ سے بات کریں۔بعد ازاں محترم قادر صاحب نے واپس پاکستان آکر حضور کی ہدایت کے مطابق اس منصوبے پر کام شروع کر دیا۔آپ نے ایسوسی ایشن کے متوقع ممبران کی تلاش کے لئے تگ و دو شروع کر دی اور اس سلسلہ میں روز نامہ الفضل ربوہ کی مورخہ 26 اور 27 اگست 1994ء کی اشاعت میں ایک اعلان شائع کروایا جس میں کمپیوٹر سے متعلقہ احمدی افراد کو رابطہ کرنے کا کہا گیا کہ وہ اپنے کوائف وغیرہ بھیجیں۔نیز مورخہ 31 /اگست 1994ء کو آپ نے مختلف جماعتوں کے امراء اضلاع کو اس درخواست کے ساتھ خطوط روانہ کئے کہ الفضل میں شائع شدہ اول الذکر اعلان کو جمعۃ المبارک کے موقع پر بیوت میں پڑھ کر سُنا ئیں۔ان اعلانات کے باعث کمپیوٹر سے متعلق طالب علموں اور ماہرین نے آپ سے رابطہ کیا جن کی تعداد 29 تھی۔آپ نے 19 جنوری 1995 ء کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی