مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 86 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 86

98 86 محترم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور محترمہ قدسیہ بیگم صاحبہ افریقہ میں تھے۔ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کے بعد جب اندازہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ پھر اولاد کی نعمت سے نوازنے والا ہے۔تو کچھ گھبراہٹ ہوئی۔بچی ابھی تین ماہ کی تھی۔ماں کی صحت اچھی نہ تھی۔پر دلیس کا معاملہ تھا۔نوکر چاکر بھی مرضی کے میسر نہ تھے۔سارا کام خود ہی کرنا پڑتا تھا مگر بندے کی گھبراہٹیں اپنی جگہ اور الہی فیصلے اپنی جگہ ہیں۔وہ تو اپنی مرضی سے قسمت کے ثمار عطا فرماتا ہے۔پھر انہیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کی ایک نصیحت یاد رہتی جو وہ اپنے بیٹے کو کرتے ” تم نے برتھ کنٹرول نہیں کرنا ، تمہاری اولاد کے متعلق کثرت سے لوگوں کو بشارتیں ملی ہوئی ہیں۔جو انشاء اللہ خدا اپنے وقت پر پوری کرے گا۔“ اب یہ خواہش ہوئی کہ مولا کریم بیٹا عطا فرمائے کیونکہ ایک شدید تمنا کے تحت بیٹے کا شوق بھی تھا۔یہ انتظار اور دعا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کی وجہ سے بھی تذکرے میں پڑھا تھا۔غلام قادر آئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا رَدَّ اللهُ إِلَيَّ“ ( تذکرہ طبع چہارم صفحہ 522) دُعا کی کہ خدا تعالیٰ ہمیں اب بیٹا دے تو ہم یہ بابرکت نام رکھیں۔ہمارا گھر نور اور برکت سے بھر جائے۔کبھی اپنی اس خواہش کا کسی کے سامنے ذکر نہ کیا تھا تا کہ کوئی اور یہ نام نہ رکھ لے۔اُدھر ربوہ سے محترم نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کی شدید علالت کی