مرزا غلام قادر احمد — Page 84
84 ہے۔قادیان میں ناصرات الاحمدیہ کا کام کیا اور صد سالہ احمد یہ جو بلی کے موقع پر ہال کی تزئین و آرائش میں اپنی خدا داد نفاست سے کام لے کر قابلِ ستائش کام کیا۔بچوں کی تربیت و تعلیم کو ہر کام پر اولیت دی۔آپ کی اولاد : -1 -2 -3 -4 -5 محترمہ نصرت جہاں صاحبہ (ولادت 9 اپریل 1952ء)۔آپ کی شادی حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے پوتے محترم مرزا نصیر احمد طارق صاحب ابنِ محترم مرزا منیر احمد سے ہوئی۔آپ کا ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں۔محترم مرزا محمود احمد صاحب (ولادت 3 /اکتوبر 1955ء)۔آپ کی شادی محترمہ امتہ الوکیل صاحبہ بنت محترم مرزا انور احمد سے ہوئی۔آپ کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔محترمه در ثمین صاحبه (ولادت 11 نومبر 1960ء)۔آپ کی شادی محترم سید شعیب احمد ابن محترم میر محمود احمد صاحب سے ہوئی۔آپ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔محترم (ولادت 21/جنوری 1962ء) لاہور میں پیدا ہوئے۔آپ کی شادی محترمہ امۃ الناصر نصرت صاحبہ بنت محترم سید داؤد احمد صاحب سابق پرنسپل جامعہ احمد یہ ربوہ سے ہوئی۔آپ کی ایک بیٹی اور تین بیٹے ہیں۔محترمہ فائزہ صاحبہ (ولادت 20 ستمبر 1965ء) کی شادی محترم سید مد قمر احمد صاحب ابن سید احمد ناصر صاحب سے ہوئی۔آپ کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔