مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 82 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 82

82 ونصركم بكل نصرة واطال الله عمر کم با الصحته و العافية و المسرة و النضرة و النظاره آمین ثم آمین خیریت مطلوب ثم السلام علیکم ورحمۃ اللہ حضرت اقدس سیدنا مسیح الموعود اور حضور کے اہل بیت کے لئے عام طور پر بھی دعا کی جاتی ہے لیکن ماہ صیام کے مبارک ایام میں مخصوص طور پر سحری اور افطاری کے دو مبارک مواقع تو دعاؤں کے لئے بتوقع و امید قبولیت ضرور ہی کی جاتی ہے۔اور آئندہ بھی بالالتزام دعا کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔عزیزه مکرمه و محترمہ سیدہ قدسیہ کی خدمت میں بعد سلام اور دعا عرض کرنا کہ دعا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے لئے اور آپ کی نسلوں کے لئے بہت کچھ بشارات کی اُمیدیں رونما ہونے والی ہیں۔دنیا میں دنیا دار لوگ تو اسباب موافقہ پر نظر رکھتے ہوئے دل کے لئے تسکین کی صورت محسوس کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے انبیاء اور مرسلین کے پاس صرف خالق الاسباب کا قول یا کلام بطور بشارت کے ہوتا ہے۔اور خالق الاسباب ایک نئی دنیا اور نیا جہان ان کے لئے پیدا کر دیتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت سیدنا ایج