مرزا غلام قادر احمد — Page 72
72 میں رشتے کرنے والوں کو اولا د عطا ہوئی۔اولاد: محترمه طیبه بیگم صاحبه ولادت 18 جون 1919ء محترم نواب عباس احمد خان صاحب ولادت 02/جون 1920ء محترمہ طاہرہ بیگم صاحبہ ولادت 03/جون 1921ء محترمہ زکیہ بیگم صاحبه ولا دت 23 /نومبر 1923ء محترمه قدسیہ بیگم صاحبه ولادت 20 جون 1927ء محترمہ شاہدہ بیگم صاحبہ ولادت 31 اکتوبر 1931ء محترم نواب شاہد احمد خان صاحب ولادت 19 اکتوبر 1935ء محترمہ فوزیہ بیگم صاحبہ ولادت 22 نومبر 1941ء محترم نواب مصطفی احمد صاحب ولادت 10 جولائی 1943ء اللہ تعالیٰ کے احسانات اور بزرگوں کی دُعاؤں کا اثر بچوں پر بھی نمایاں نظر آتا ہے۔گھریلو ماحول میں دُعا رچی بسی ہو تو آستانہ الہی پر جھکاؤ فطرت میں شامل ہو جاتا ہے۔قدسیہ بیگم صاحبہ نے گھر کے ماحول اور دعاؤں پر بھروسے کی کیفیت کے بارے میں خاکسار کے ایک استفسار کے جواب میں تحریر کیا۔” میرا خیال ہے کہ پندرہ سولہ سال کی عمر میں بلکہ اس سے بھی کم عمری میں اپنی نیک نسل کے لئے دعائیں مانگتی تھی۔یہ غیر معمولی بات تھی۔اس عمر کی بچیاں تو آسائشیں اور راحتیں مانگتی ہوں گی مگر مجھے ایک