مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 71 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 71

71 والدہ سے نیک سلوک کرنے والا بنایا ہے اور مجھے ظالم اور بد بخت نہیں بنایا۔اور جس دن میں پیدا ہوا تھا اُس دن مجھ پر سلامتی نازل ہوئی تھی اور جب میں مروں گا اور جب مجھے زندہ کر کے اُٹھایا جائے گا (اُس وقت مجھ پر سلامتی نازل کی جائے گی )۔امی کی وفات کے بعد وہ مبارک مقدس قرآن مجید اُٹھا لائی خیال تھا کہ اپنے وقف زندگی بیٹے کو تحفہ دوں گی مگر ایسا نہ ہو سکا)۔امی اس بات کا اکثر اظہار کرتیں کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے میری پیدائش سے پہلے بشارتیں دی تھیں۔ایک دن دعا مانگ رہی تھیں تو آواز آئی۔حُسنِ یوسف دم عیسی ید بیضا داری آنچه خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری امی نے یہ بھی بتایا تھا کہ اُن کی پہلے سے تین بیٹیاں تھیں۔اللہ تعالیٰ سے بیٹے کی نعمت کے لئے دعا کرتی تھیں جب میں پیدا ہوئی تو کچھ اُداسی ہوئی۔اسی کیفیت میں آواز آئی جیسے اللہ تعالیٰ تسلی دے رہا ہو کہ ” بیٹا نہیں ہوا مگر اس بیٹی کے ذریعے خدا تعالیٰ ایک ہمہ تن موصوف بیٹا دے گا دُعائیں ضائع نہیں ہوئیں۔“ حضرت سیّدہ امتہ الحفیظ بیگم اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب نے رفاقت کا عرصہ بڑی مفاہمت اور یگانگت سے گزارا۔اللہ تعالیٰ نے اولاد کی نعمت بھی عطا فرمائی۔یہ اولا د بھی احمدیت کی صداقت کا نشان ہے۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الاوّل (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے نواب صاحب کو نصیحت فرمائی تھی کہ نوابوں اور رئیسوں کی طرف رغبت نہ کرو جو اُن سے تعلقات بڑھائے گا اُس کا بھی وہی حال ہو گا۔عجیب شانِ خداوندی ہے کہ آپ کے دو بھائیوں کے رشتے نوابوں میں ہوئے جو لا ولد رہے جبکہ احمد یوں