مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 502 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 502

502 ہوتا ہے جس میں حضور رحمہ اللہ نے صاحبزادہ غلام قادر شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔پھر قادر شہید کا تعارف۔اگر چہ خود آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے مگر تعارف کی خوبصورتی یہ ہے کہ پڑھ کر قاری کو معلوم ہوتا ہے کہ قادر شہید کا سلسلہ نسب، ننھیال، ددھیال ہر دوطرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے کس طرح جا ملتا ہے۔پھر قاری غلام قادر شہید کی زندگی کا سفر آغاز سے ان کے ساتھ شروع کرتا ہے۔بچپن، زمانہ طالب علمی، نمایاں کارنامے، وقف زندگی، خدمت دین کی مختلف حیثیتوں سے توفیق اور پھر کارناموں میں کارنامہ یعنی بصد محبت و بصد رضا اپنی جان خدا کی راہ میں قربان کر دینا۔بچہ اپنی ماں کے وجود کا حصہ ہوتا ہے، شوہر اپنی بیوی کا لباس، بیوی شوہر کا لباس، اگر چہ کتاب میں قادر شہید پر لکھے گئے بہت سے مضامین شامل ہیں مگر صاحبزادہ مرزا غلام قادر شہید کی والدہ محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اور اہلیہ صاحبزادی امۃ الناصر نصرت صاحبہ نے جو کلمات مرحوم کی یاد میں قلمبند کرائے ہیں وہ قاری کے جذبات میں تلاطم برپا کر دیتے ہیں۔ایک ایسا شخص جس کا باپ اس سے راضی، ماں راضی ، بیوی عقیدتمندانہ حد تک راضی اور سب سے بڑھ کر خلیفتہ اسیج اس سے راضی ایسے شخص کے متعلق یہ توقع کیوں نہ رکھی جائے کہ اس کا خدا بھی اس سے راضی ہو گا۔اللہ تعالیٰ غلام قادر شہید کو غریق رحمت فرمائے۔ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔ایسی بلند پایہ شخصیت پر یہ کتاب تحریر اور تالیف کر کے شعبہ اشاعت لجنہ اماء اللہ کراچی نے ایک عظیم خدمت سرانجام دی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس عظیم خدمت کو قبول فرمائے۔