مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 413 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 413

413 میں ہم دونوں کا حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد نے حساب کا امتحان لیا تھا۔آپ پاس ہو گئے تھے مگر آم مجھے انعام دیا تھا۔دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس صدمے کی برداشت کی طاقت دے۔آمین Dr۔Maqsood ul Hassan Noori - USA He was a young of very high qualities and talents۔His loss is a great loss not only to the community but to your family as well۔No words can be adequate for this irreparable loss۔محترم خواجه عبد الحثی صاحب - ربوه فکر نہ کر دلِ ناداں کیا بن سکتا ہے غم سے خدا کا مال تھا صادق خدا نے لے لیا ہم ނ ہر نماز اور تہجد میں بلا ناغہ آپ کے لئے دُعا کرتا ہوں۔حضور جماعت کو تو صبر کی تلقین کرتے ہیں اور خود اس حادثے کو بیان کرتے ہوئے بے اختیار ہو جاتے ہیں۔یہ منظر حضرت اُمِ طاہر کی وفات کے بعد جماعت نے دیکھا تھا حضرت مصلح موعود چالیس دن تک بڑے درد سے مقبرے جاتے رہے خاکسار کو بھی چالیس دن جا کر دُعا کی سعادت ملی۔چار سال پہلے میرا نوجوان لڑکا عطاء الحفیظ جس کی شادی کو اڑھائی سال ہوئے تھے ویگن کے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ہم نے بہت صبر اور درد سے دُعائیں کیں اللہ تعالیٰ نے رحم کا یہ سلوک فرمایا کہ جب ہم اسے یاد کرتے ہیں وہ خواب میں آجاتا ہے۔دل تو کرتا ہے عزیز قادر کی باتیں لکھتا جاؤں لیکن جھجکتا ہوں کہ تعلیم کم ہے۔قادیان آیا تو شادی ہو چکی تھی کچھ کاروبار میں لگ گئے کچھ کبڈی میں