مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 395 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 395

395 محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب (ایم ایم احمد ) امیر جماعت ہائے احمد یہ امریکہ 15ستمبر 1999ء پیارے مجید و قدسیه! الفضل کے پرچہ میں قادر پر تمہارا مضمون اور اس سے پہلے قدسیہ اور نصرت کے مختصر مضمون ملے۔ان ساری دلگداز تحریروں سے بے اختیار آنسو دُعاؤں میں ڈھلتے رہے۔اس دل ہلا دینے والے حادثے میں بے شمار احباب شریک غم رہے اللہ تعالیٰ سب کی تفرعات کو قبولیت کا شرف بخشے۔قادر کی شہادت گہرے غم کے ساتھ ایک تسکین کا پہلو بھی لئے ہوئے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے دین کی ایسی بے مثال قربانی کی توفیق اور ہمت بخشی۔مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ قادر سے مجھے بہت کم مواقع ملاقات کے میسر آئے کیوں کہ اس کے بچپن سے لے کر جوانی تک میں ملک سے باہر رہا۔تھوڑا بہت جو وقت ملا وہ اس کے واشنگٹن کے قیام کے دوران تھا اس تھوڑے سے عرصے میں وہ اپنی خوبیوں کی وجہ سے بہت پیارا لگنے لگا۔قیوم کو بھی بڑا گہرا صدمہ ہوا طبیعت کے لحاظ سے ہمیشہ ایسے مواقع پر وہ خود گفتگو کے لئے ہمت نہیں پاتیں۔ان کی بے قراری اور غم میں ڈوبی ہوئی دُعائیں برابر جاری ہیں۔ہم سب کی طرف سے سب کو سلام و پیار دُعاؤں کے ساتھ خاکسار مرزا مظفر احمد