مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 365 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 365

365 محترم میر محمود احمد صاحب ناصر کا اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار محترم میر محمود صاحب ناصر پرنسپل جامعہ احمد یہ شاعری نہیں کرتے لیکن محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی قربانی پر اپنے بے ساختہ جذبات کا انہوں نے منظوم اظہار فرمایا۔وہ ہمارا بھی تھا اور تمہارا بھی تھا میرے پیارے کی آنکھوں کا تارا بھی تھا سادگی محبت کا دل میں شرارہ بھی تھا بہت عاجزی تھی بہت سادگی صاحبزادی امتہ القدوس بیگم کیا کیا ادا و ناز دکھاتا ہوا گیا کتنے دلوں پر برق گراتا ہوا گیا اس خاندان کا وہ حسیں، دلر با سپوت اس کا وقار و مان بڑھاتا ہوا گیا ماں باپ کا جہان میں وہ نام کر گیا ان کی جبیں پہ چاند سجاتا ہوا گیا گیا کم گو بہت تھا، کچھ بھی زباں سے کہے بغیر وہ داستان عشق سُناتا ہوا مسجود سامنے تھا لہو سے وضو کیا ہر قطرہ اپنے خوں کا بہاتا ہوا گیا وہ دلفریب خوبرو، خوش خو ، حسیں جواں اپنی الگ ہی شان دکھاتا ہوا گیا میں ہوں غلام قادر مطلق اُسی کا ہوں ہر حال میں یہ عہد نبھاتا ہوا گیا وہ اپنی ہم عمر کو بڑی چھوٹی عمر میں ایک معتبر وجود بناتا ہوا