مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 353 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 353

353 محترم فخر الحق شمس صاحب: اعلیٰ اخلاق سے مزین ایک منفرد شخصیت محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید کی تاریخ ساز شخصیت کے متعدد پہلو ہیں۔جن میں سے ایک شان نرالی اور انداز جدا ہے۔دنیاوی میدان کو دیکھیں تو اس کو بھی کامیابی و کامرانی سے سر کرتے نظر آتے ہیں اور پھر زندگی وقف کرنے کے تاریخی فیصلے کے بعد دینی اور جماعتی میدانوں میں آپ کی خدمت اظہر من الشمس ہیں۔محترم صاحبزادہ صاحب سے خاکسار کا مختلف خدمات کے حوالے سے تعلق رہا ہے۔آپ مہتم مقامی ربوہ کے عہدے پر سرفراز ہوئے تو آپ نے خاکسار کو اپنی عاملہ میں ازراہ شفقت بطور ناظم اطفال منتخب فرمایا۔اس شعبہ میں بھی آپ کی اعلیٰ خصلتوں سے معمور شخصیت کے نمایاں پہلو مزید نمایاں نظر آتے ہیں۔ناظم اطفال کا شعبہ اس لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ پورے ربوہ کے ہزاروں بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر کئی شعبوں میں نظم ونسق چلانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔اور ان تمام سلسلوں میں مہتم مقامی سے مسلسل رابطہ رہتا ہے۔اس لحاظ سے خاکسار کی تقریباً روزانہ میٹنگ آپ کے دفتر میں ہوا کرتی تھی۔مختلف اوقات میں مختلف شعبہ جات کے بارے میں ہدایت، مشورے کام کرنے کے نت نئے انداز اور بعض متفرق امور آپ اس انداز سے سمجھاتے کہ مشکل سے مشکل کام بھی نہایت آسانی اور سہولت سے سر انجام پاتا۔بطور مہتمم مقامی آپ کے کام