مرزا غلام قادر احمد — Page 303
303 نہ کوئی تکلف نہ تصنع چائے یا شربت کی طلب ہوتی تو ہولے سے اشارہ کر دیتا۔خاموش اور گہرا آدمی تھا۔طبیعت میں خشکی نہ تھی۔گفتگو میں Solid بات کرتا۔بے حد نیچرل تھا۔اُس نے اپنی مصروفیات کا کبھی ذکر نہ کیا ہم نے کبھی اُس کے منہ سے سسٹم یا حالات کی کوئی شکایت نہ سنی اور نہ ہی اُس نے کبھی یورپ اور یہاں کی سہولتوں کا تقابلی جائزہ لیا۔وہ حقیقت میں کا صحیح مصداق تھا۔راضی ہیں ہم اُس میں جس میں تری رضا ہو ایک بار میری امی نے کہا کہ گھر کے ساتھ جو پلاٹ ہے وہاں اگر سبزیاں لگ جائیں تو بہت اچھا ہو قادر سے اس خواہش کا اظہار کیا اور وہ اگلے ہی دن خود ٹریکٹر لا کے اور ہل چلا کے زمین تیار کرنے لگا۔وہ بے حد مصروف تھا لیکن اس بات کا بے حد خیال رکھتا تھا کہ کسی بڑے نے اگر کوئی بات کہی ہے تو اس پر پہلے عمل کرنا ہے۔