مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 294 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 294

294 ” میری بچھو بیٹی کا خدا حافظ ہو یا اللہ تو اپنے پیارے خلیفہ کی یہ دُعا میرے حق میں اپنے فضل سے قبول فرما لے تو میری زندگی بن جائے کیونکہ اے خدا جس کا تو نگہبان ہو جائے اسے پھر کسی چیز کی ضرورت نہیں۔اے خدا قادر کے آنگن کے یہ چار پھول جن کی ساری ذمہ داری اب مجھ پر آن پڑی ہے اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں میری رہنمائی فرمانا۔ان سب کو اس سے بڑھ کر خادمِ دین بنانا اور اسی کی طرح بہادر بھی۔آمین مرے مولیٰ کٹھن ہے راستہ اس زندگانی کا مرے ہر ہر قدم پر خود ره آسان پیدا کر تری نصرت سے ساری مشکلیں آسان ہو جائیں ہزاروں رحمتیں ہوں فضل کے سامان پیدا کر جو تیرے عاشق صادق ہوں فخرِ آلِ احمد ہوں الہی نسل سے میری تو وہ انسان پیدا کر (در عدن) (روز نامہ الفضل 10 جولائی 1999ء)