مرزا غلام قادر احمد — Page 255
255 جیسا کہ حضرت صاحب نے اپنی والدہ ممانی جان مریم کا ذکر فرمایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد سے بے حد محبت تھی اور وہ نظارے میں نے خود بھی دیکھے ہوئے ہیں اسی طرح ابا جان کو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد سے بے حد محبت تھی۔خواہش تھی کہ بیٹیوں کی شادیاں پوتوں سے ہوں تا کہ دُہرا خون اگلی نسل میں شامل ہو۔ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دُعاؤں پر یقین کامل تھا اور خود بھی بے حد دُعائیں کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگوں کی دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین (روز نامہ الفضل 20 /اگست 1999ء)