مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 251 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 251

251 پوری کر دی آج وہ پیارے سے جڑواں بچے بھاگ دوڑے پھرتے ہیں قادر کو بے حد پیارے تھے مگر ان کی خوشیاں دیکھنی نصیب نہیں تھیں۔خدا کو پتہ تھا اس نے جلدی جلدی واپس جانا ہے اس لئے آخری بچے دو دیے۔اسی طرح ہم انجمن کے مکان میں رہتے تھے کافی عرصہ منجھلے ماموں جان اس مکان میں رہے تھے بہت بابرکت مکان تھا بہت دُعا ئیں ہوتی تھیں میں چلتے پھرتے یہ پڑھتی تھی۔مرا بیٹا جوال ہوگا خدا کا اک نشاں ہوگا بڑھے پھولے گا گلشن میں وہ اس کا پاسباں ہوگا کسی خاص بیٹے کے لئے نہیں بس بیٹوں کے لئے دُعا کرتی رہتی تھی مگر یہ دُعا بھی قادر نے جذب کی۔سوچتی ہوں وہ جوان ہوا اور خدا کا نشان بھی ہوا ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کے مصداق ٹھہرا ) گلشن میں بڑھا پھولا اور گلشن کی پاسبانی کرتے ہوئے جان دے دی کہ یہی حق پاسبانی کا تھا، زندہ باد میرے بچے زندہ باد کہ تم نے جان دے کر کئی لوگوں کو زندہ کیا ہے۔اس کے دُعا جذب کرنے کے کئی واقعات ہیں چند ایک لکھے ہیں: جب ایف ایس سی ٹاپ کیا تو اس سے پہلے میں نے اس کو لکھا قادر میں دُعا کرتی ہوں تم چوچو، مودی ( بہن بھائی) دونوں کو بیٹ (Beat) کرو۔( کیونکہ انہوں نے بھی پوزیشنز لی تھیں) اور اُن سے زیادہ پوزیشن لو۔وہ دُعا بھی اس نے جذب کی اور بورڈ میں ٹاپ کیا۔دونوں بڑے بہن بھائی سے بازی لے گیا۔اپنا خط میں نے اس کے ٹاپ کرنے کی خبر کے ساتھ نتھی کیا