مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 241 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 241

241 جزاک اللہ جزاک اللہ میرے بیٹے جزاک اللہ تمہاری جان کا نذرانہ مجھے سرفراز کر گیا ہے۔بیٹے تم نے عین جوانی میں اتنی بڑی قربانی دی تو میں تمہاری روح کو خوش کرنے کے لئے خدا کی رضا کے لئے صبر نہ کروں۔میں ساری رات جاگتی ہوں دُنیا کے سامنے خاموش ہوں مگر خدا رات کو میری بے آواز چیخیں سنتا ہے۔میرے بچے صبر اپنی جگہ اور مامتا اپنی جگہ۔یہ مامتا ہی تو ہے صرف اور صرف جس کی خدا نے اپنی محبت سے مثال دی ہے۔خدا حافظ میرے بچے خدا حافظ ! میری درخواست ہے کہ قادر کی بیوی اور بچوں کو اپنی دُعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیں۔خدا تعالیٰ نے مجھے بہت سی نعمتیں دی ہیں ایک نعمت واپس لے لی ہے۔اسی کی چیز تھی۔دُعا کریں خدا مجھ سے اور کوئی نعمت واپس نہ لے آمین۔اپنی حفظ وامان میں رکھے۔روزنامه الفضل 7 جون 1999ء)