مرزا غلام قادر احمد — Page 209
209 لیتے ہیں کہ کتنے ایکڑ زمین میں ہل چلاتے وقت کتنا ڈیزل استعمال ہوا ہے یا کس فصل کو فی ایکڑ کتنا پانی چاہئے۔خود بھی بہت اچھا ٹریکٹر چلا لیتے۔خسارے میں جا رہی زمین سے منافع آنے لگا۔محنت کے عادی تھے گندم یا چاول بوریاں ٹرالی میں لادنی ہوتیں۔تو مزدوروں کے ساتھ مل کر کام بھی کر لیتے۔چھوٹے سے چھوٹے ملازم سے بھی بڑی شفقت اور محبت سے پیش آتے۔اور ہر خوشی غمی کے موقع پر اُن کا پورا خیال رکھتے۔اگر کسی کے کام سے خوش ہوتے تو انعام بھی دیتے۔مزارعوں کے بچوں کے ساتھ (جو زیادہ تر غیر از جماعت تھے ) بہت اچھا سلوک کرتے انہیں خوبیوں کی وجہ سے مزارعین آپ کے گرویدہ تھے۔اسی قسم کے جذبات کا اظہار دیگر محنت کش ملازمین نے بھی کیا۔ان میں مکرم امیر علی ملاح ابن اللہ بخش ، مکرم مہر لال ابن غلام محمد اور مکرم کمیر علی جوئیہ ابن نور محمد شامل ہیں۔( یہ تینوں غیر از جماعت ہیں) چھوٹے میاں صاحب لین دین کے معاملات میں بڑے کھرے تھے۔نوکروں سے مائی باپ جیسا سلوک کرتے تھے خواہ کچھ بھی ہو جائے کسی کے جائز پیسے یا تنخواہ نہیں روکتے تھے۔آپ بہت حیادار شخص تھے۔ڈیرے پر ہماری بہو بیٹیاں بھی موجود ہوتی ہیں۔آپ جب بھی زمینوں پر آتے تو ڈیرے کے اس جانب سے گزرتے جہاں ہماری کوئی عورت موجود نہ ہو اور پھر ڈیرے کے پاس سے گزرتے ہوئے ہمیشہ نظر نیچی رکھتے حالانکہ یہ ڈیرہ بھی آپ کا تھا اور ساری زمین بھی آپ کی تھی۔ہم میں سے کوئی کام کرتا ہوا نظر آ جاتا تو سیدھے وہیں آجاتے اور ہم سے بات کرتے۔دوسروں کی عزت کا بہت خیال رکھتے تھے۔ہم خوشامد نہیں کرتے مگر یہ سچ ہے کہ آپ ہماری عزتوں کے رکھوالے تھے۔جب کسی فصل کے بیج ڈالنے کی باری ہوتی تو بڑی احتیاط