مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 103 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 103

103 ایبٹ آباد اسکول میں داخلہ : ایبٹ آباد کا پبلک اسکول ملک کے اعلیٰ ترین اسکولوں میں شمار ہوتا ہے۔یہ ایک Residential Institution ہے۔قادر کے بڑے بھائی مرزا محمود احمد صاحب اس اسکول میں داخلے کے بارے میں بتاتے ہیں۔میں اور مجھ سے بڑی میری بہن نصرت جہاں، اسکول میں کافی لائق ہوا کرتے تھے باقی بہنیں بھی پڑھائی میں اچھی تھیں۔لیکن قادر کی شروع میں اس بارے میں دلچسپی ذرا کم ہی ہوتی تھی۔قادر جب ایبٹ آباد پبلک اسکول داخل ہونے کے لئے آیا تو میں اس وقت وہاں سے رُخصت ہو رہا تھا یعنی میری ایف ایس سی کے دوسرے سال کے محض چند دن باقی تھے۔یوں کہیے کہ میں نے صرف اُس کو Receive ہی کیا تھا۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اپنے پیارے سے بھائی کو اسکول میں گھوم پھر کر تعارف میں نے ہی کروایا تھا۔فوج کی طرح اسکول میں یہ طریق رائج تھا کہ صبح تڑکے ہی اُس کمرے کا دروازہ زور سے پیٹا جاتا تھا کہ جہاں کوئی ابھی تک سویا ہوا ہو۔چھوٹی چھوٹی عمروں کے بچے جیسے تیسے آنکھیں ملتے اُٹھتے تھے اور پی ٹی ماسٹر باقاعدہ فزیکل ٹرینگ کرواتا تھا۔ایسے موقعوں پر Senior prefect بھی نئے آنے والے بچوں پر خواہ مخواہ کا رُعب یوں جھاڑتا کہ جیسے وہ یہاں کا پھنے خاں ہو۔یعنی ٹھڈا مار کے لائن میں کھڑے ہوئے کسی بچے کو کہتا کہ تم نے آج ٹوٹ پالش نہیں کئے۔یا تم نے آج منہ نہیں دھو یا وغیرہ وغیرہ۔اس لحاظ سے میں اپنے بھائی کے لئے فکر مند بھی تھا کہ اتنا چھوٹا سا تو ہے۔گھر سے اتنی دور کیسے رہے گا؟ اس نے اس طرح کی سختیاں تو کجا کبھی کوئی سخت ڈانٹ بھی نہ