غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 12 of 23

غلام فاطمہ بیگم صاحبہؓ، میمونہ بیگم صاحبہؓ — Page 12

غلام فاطمه بیگم ، میمونہ بیگم 12 ہمارے لئے یہ نصیحت بھی ہے کہ ہر جان دار کا رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے اور اللہ تعالیٰ اس کو کہیں نہ کہیں سے رزق عطا فر ما تا چلا جاتا ہے۔آپ بتاتی ہیں کہ ایک دن سونے کے لئے جگہ کم ہو گئی تو حضرت سیدہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ نے میری طرف اشارہ کر کے کہا کہ آپ میرے ساتھ سو جائیں۔میں لیٹ تو گئی مگر ساری رات شکوی سمٹی رہی کہ لاڈلی بی بی کو تکلیف نہ ہو۔مخالفت کا ایک عبرت انگیز واقعہ غلام فاطمہ بیگم صاحبہ نے سنایا کہ ہمارے والد صاحب جن کی صرف ہم دو بہنیں اولاد تھیں کے ماموں زاد بھائی مولوی عبدالمجید صاحب سلسلے کے بہت مخالف تھے۔اُن کےسات بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں جن پر وہ فخر کرتا تھا اور والد صاحب کا دل دکھاتا تھا۔خدا کی غیرت نے یہ گوارا نہ کیا اور والد صاحب کی آنکھوں کے سامنے اُس کے سات بیٹے اور دو بیٹیاں فوت ہو گئے۔ہم دونوں بہنوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت اولاد سے نوازا۔غلام فاطمہ بیگم صاحبہ قولا سدید (سیدھی بات ) پر عمل کرنے کا ایک بہترین نمونہ تھیں۔آپ جس بات کو حق سمجھتیں بے دھڑک کہہ دیتیں۔جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اخلاق کے جس اعلیٰ میعار پر کھڑا ہونا چاہیئے اُس میں کمزوری پر سمجھوتہ نہیں کرتی تھیں۔انہوں