غیبت ۔ ایک بدترین گناہ

by Other Authors

Page 65 of 82

غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 65

65 کرنے والے کو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے والا قرار دیا گیا ہے۔لوگوں کو غیبت کی محفل میں بڑا لطف آتا ہے۔وہ جو موجود نہیں وہ مردہ بھائی ہے اور مردہ اپنا دفاع نہیں کر سکتا۔اسی طرح عورتوں میں شیخی بگھارنے کی عادت عموماً زیادہ ہوتی ہے۔مردوں میں بھی ہوتی ہے۔مگر عورتوں میں مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔قومیت پر فخر کرنا بھی عورتوں میں زیادہ ہے۔یہ کہنا کہ فلاں تو کمینی ذات کی ہے۔ذرا فلانی کو دیکھ کپڑے کیسے پہن رکھے ہیں۔آنکھوں ہی آنکھوں میں پیغام دے دینا یہ عورتوں کا ہی کام ہے۔آنکھوں ہی سے بتا دینا کہ دیکھنا کپڑوں کے رنگوں کا امتزاج کیسا بھونڈا ہے۔یہ عورتوں ہی کی خصوصیت ہے۔اللہ ان کو اس خصوصیت سے محروم رکھے۔حضور نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود نے ان ساری باتوں کو ملفوظات میں بیان فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ عورتوں میں چند عیوب بہت سخت اور کثرت سے ہیں۔شیخی کرنا، قوم پر فخر کرنا، فلاں کمینی ذات کی ہے اور فلاں نیچی، غریب عورت سے نفرت کرنے اور اس کی طرف اشارہ کر کے کہنا کہ اس کے کپڑے کیسے غلیظ ہیں۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا یہ قرآن کی تعلیم ہرگز نہیں۔فرمایا :- صبر اور رحم سے نصیحت کرو۔دوسرے کے عیب دیکھ کر ان کو دور کرنے کے لئے دعائیں کرو۔دعا میں بڑی تاثیر ہے۔عیب کو بیان تو سومرتبہ کرتے ہیں۔لیکن دعا ایک مرتبہ بھی نہیں کرتے۔حضرت مسیح موعود نے شیخ سعدی کی ایک حکایت بیان کی کہ خدا تو عیبوں کو جان کر بھی پردہ پوشی کرتا ہے۔مگر ہمسایہ جانتا بھی نہیں پھر بھی باہر بیٹھا شور مچارہا ہے۔کہ اس گھر میں یہ ہوتا ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے فرمایا کہ حضرت مسیح موعود کے الفاظ میں