غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 12
12 قرآن کریم میں غیبت کی ممانعت قرآن کریم مکمل منشور حیات ہے تا ابد صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔قرآن کریم غیبت کو ایک بدترین گناہ قرار دیتا ہے۔ارشاد خداوندی ہے :- يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ ط لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَر هَتُمُوهُ ، وَاتَّقُوالله۔ط إنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ (الحجرات : 13) ترجمہ: اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچتے رہا کرو کیونکہ بعض گمان گناہ بن جاتے ہیں اور تجسس سے کام نہ لیا کرو۔اور تم میں سے بعض بعض کی غیبت نہ کیا کریں۔کیا تم میں سے کوئی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرے گا (اگر تمہاری طرف یہ بات منسوب کی جائے تو ) تم اس کو نا پسند کرو گے۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔اللہ بہت ہی توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قرآن کریم میں بہتان طرازی کی ممانعت : قرآن کریم میں بہتان طرازی کی ممانعت کی گئی ہے۔