غیبت ۔ ایک بدترین گناہ — Page 41
41 حضرت الیت است انشای اللہ تعالی سے راضی ہو ) کے ارشادات خدا تعالیٰ کا بندہ وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے احکام پر چلے: خدا کا بندہ وہی ہے جو خدا تعالیٰ کے احکام پر چلے۔خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں سب تعلقات بیچ سمجھو۔ہمارے پیشوا خاتم الانبیاء کا اسوہ حسنہ اختیار کرو۔ایماندار ہو صلى الله تو رسول کریم کو مقدم سمجھو خدا کے بعد رسول کریم اس سے بڑھ کر کسی کو درجہ نہ دو قرآن کریم پڑھو ترجمہ پڑھو۔اس پر عمل کرو۔نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج خانہ کعبہ،صدقہ و خیرات ہر ایک مومن مرد اور عورت پر فرض ہیں یہ خدا تعالیٰ کے احکام ہیں ان کے علاوہ بھی احکام ہیں جو بندوں کے بندوں سے متعلق ہیں۔ایک دوسرے سے خوش خلقی سے پیش آؤ کسی کی غیبت نہ کرو۔چغلی نہ کرو۔کسی کے مال میں خیانت نہ کرو۔کسی سے بغض اور کینہ نہ رکھو۔عورتوں میں چغلی اور غیبت کی مرض بہت پائی جاتی ہے۔اگر کسی کے متعلق کوئی بات سن لیں تو جب تک دوسری کے سامنے بیان نہ کر لیں انہیں چین نہیں آتا جو بات سنتی ہیں جھٹ دوسری جگہ بیان کر دیتی ہیں۔حالانکہ چاہئے یہ کہ اگر کوئی کسی بہن یا بھائی کا نقص اور عیب بیان کرے تو اُسے منع کر دیا جائے۔لیکن ایسا نہیں کیا جا تا تو چغلی کرنا بہت بڑا عیب ہے