غلبہء حق

by Other Authors

Page 28 of 304

غلبہء حق — Page 28

نورالدین صاحب کی وفات کے بعد حضرت مرزا صاحب کے فرزند مرزا محمود احمد رضا نے عنان خلافت سنبھالی تو انھوں نے یہ عقیدہ تراشا کہ حضرت مسیح موعود نبی تھے اور ان کا منکر کا فر ہے۔جس کتاب کا آغاز ہی غلط بیانی سے ہوا ہے اُس کے متعلق کوئی اچھی توقع نہیں ہو سکتی۔کیونکہ جب معمار پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھے تو اس کی ساری تعمیر می کجی ہی پائی جائے گی۔پہلی بات کے خلاف واقعہ ہونے کا ثبوت ) مؤلف کتاب کی پہلی غلط بیانی کا ثبوت یہ ہے کہ لاہوری فریق کے سر گر وہ اور لیڈر مولوی محمد علی صاحب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی زندگی میں نشانہ میں رسالہ ریویو آف ریلیجنز کے ایڈیٹر مقرر ہوئے۔تو اس وقت وہ خود بھی حضرت اقدس کو نبی ہی مانتے تھے اور دوسروں میں بھی آپ کی نبوت کی ہی اشاعت کرتے تھے۔البتہ حضرت مولوی نور الدین صاحب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمانہ میں جب لاہور سے اخبار پیغام صلح جاری ہوا تو پیغام مسلح سے تعلق رکھنے والوں کے متعلق سواء میں جماعت میں یہ احساس پیدا ہونے لگا کہ یہ لوگ حضرت اقدس کے درجہ کو گھٹا کر پیش کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو نبی اور رسول تسلیم نہیں کرتے۔چونکہ ابھی اختلاف نمایاں نہ تھا اور اختلاف رکھنے والوں نے ابھی شدت اختیار نہیں کی تھی اور انھیں یہ بھی ڈر تھا کہ حضرت خلیفہ مسیح الاول ناراض ہو کر انہیں جماعت سے خارج نہ کر دیں اس لیے انہوں نے فورا پیغام مصلح میں اعلان کیا : - معلوم ہوا ہے کہ بعض احباب کو کسی نے غلط فہمی میں