غلبہء حق

by Other Authors

Page 268 of 304

غلبہء حق — Page 268

FYA فاروقی صاحب ! آپ کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو خدا کے مامور خلیفہ تھے آپ اس امر سے ہر گز انکار نہیں کر سکتے۔مگر آپ کی بیعت کی شرائط پڑھ کر دیکھو تو اس میں اطاعت در معروف کی ہی شرط پاؤ گے۔بلکہ قرآن مجید میں ہے کہ خواتین نے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تو اس میں خدا تعالیٰ نے بھی یہ ہدایت کی تھی کہ وہ یہ اقرار کریں ، لا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوبِ : (سورہ ممتحنہ ع ۲) کہ اسے بنی معروف کاموں میں وہ تیری نافرمانی نہیں کریں گی۔تو کیا اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیح موعود یہ ہوئی علیہ السلام کوئی بڑا کام بھی بتا سکتے تھے جس کی وجہ سے یہ شرط لگائی گئی ہیں ایسی عبارتوں سے خلفائے راشدین کے عزل کا استدلال بالکل نا درست ہے۔جب رسالہ الوصیت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خلافت کو خدا کی قدرت ثانیہ قرار دیا ہے تو خدا کی قدرت کو کون معزول کر سکتا ہے ؟ شیخ مصری صاحب کا جماعت ہر سچی جماعت میں کچھ منافقین بھی ہوتے سے احراج ہوا تھا ہیں۔فاروقی صاحب نے شیخ عبد الرحمن مصری - کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بیعت سے علیحدہ ہوئے (ط) حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ جماعت میں ایک عرصہ تک منافقانہ طور پر رہے اور ان کے نفاق کا علم ہونے پر انھیں جماعت سے خارج کر دیا گیا تھا۔وہ آپ علیحدہ نہیں ہوئے تھے۔نام نهاد حقیقت پسند پارٹی اسی طرح شہداء میں چند منافقین علیحدہ ہو گئے اور از راہ شرارت انہوں نے ایک پارٹی بنام حقیقت پسند بنائی اور منکرین خلافت احمد یہ حسب عادت ایسے منافقین کی حرکات کو ہوا دیتے ہیں چنانچہ فاروقی صاحب نے ان لوگوں کے متعلق لکھا ہے۔