غلبہء حق — Page 146
۱۴۶ باب چهارم پیشگوئی اِسْمُهُ أَحمد قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے : وَ إِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ إنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ مُصَدِّ قَا لِمَا بَيْنَ يدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي إِسْمُهُ أَحْمَدُهُ فَلَمَّا جَاءَهُم بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحر مين۔ترجمہ: اور جب عیسیٰ بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل میں تمھاری طرف اللہ کا رسول ہوں ، اس کی تصدیق کرتا ہوا جو میرے سامنے تورات ہے اور ایک رسول کی خوش خبری دنیا ہوا جو میرے بعد آئے گا ، اُس کا نام احمد ہے۔سو جب وہ (عیسے) ان کے پاس کھلی دلیلیں لیکر آیا تو انہوں نے کہا یہ کھلا جادو ہے۔فاروقی صاحب کا بنتان | فاروقی صاحب نے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر یہ بہتان باندھا ہے کہ آ "سورۃ الصف کی آیت مذکورہ کی یہ تفسیر بیان کی کہ حضرت عیسی رسول اللہ کی یہ بشارت خاتم النبيين