غلبہء حق

by Other Authors

Page 235 of 304

غلبہء حق — Page 235

۲۳۵ زندگی تک ہے اور بعد میں ہر ایک امرمیں اس انجمن کا اجتہاد کافی ہوگا یا مرزا غلام احمد علی الله عنه ۲۷ اکتوبر شاه فتح حق ص۳۳ الجواب : بے شک انجمن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جانشینی میں اُس سے متعلقہ بعض ذمہ داریاں اپنی زندگی میں ہی سپرد کر دی تھیں تا کہ تقسیم عمل کی وجہ سے آپ پر کام کا زیادہ بوجھ نہ رہے اور مذکورہ تحریر حضور نے انجمن کے لیے اس لیے لکھ کر دی تھی کہ تا انجمن کے ماتحت کام کرنے والے لوگ انجمن کے احکام کی پابندی کریں اور مہربانی نہ کریں۔اورا اپنے بعد آپ نے انجمن کو سپرد کردہ امور سے متعلق ہی انجمن کے اجتہاد کو کافی قرار دیا ہے۔اب دیکھنا چاہیے کہ انجمن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر رسالہ الوصیت اور نے نو را کتوبرہ کی اس تحریر پر کس طرح عمل کرتی ہے۔فاروقی صاحب کی فاروقی صاحب تو لکھتے ہیں :۔خلافت کے متعلق غلط بیانی " واضح ہو کہ حضرت مسیح موعود مرزا غلام احمد صاحب کی جملہ تحریرات اور الہامات میں کہیں بھی اپنے بعد خلافت کے قیام کا تذکرہ نہیں " رفتح حق ص۳۳)۔الجواب: اگر یہ بات فاروقی صاحب کی درست ہوتی تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر صدر انجمن احمدیہ اور جماعت احمدیہ کیوں حضرت اقدس کے بعد حضرت مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ کو خلیفہ مسیح اور جماعت کا راجب الاطاعت امام تسلیم کرتی ؟