غلبہء حق — Page 208
دیگا، جو اس کے نمونہ پر ہو گا اور اس کے رنگ میں رنگین ہو جائے گا اور وہ اس کے بعد اس کا یاد گار ہو جائیگا به در حقیقت عاجز کی اس پیش گوئی کے مطابق ہے جو ایک لڑکے کے بارے میں کی گئی ہے۔" د نشان آسمانی ها ہم قبل ازیں بیان کر چکے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری میشرا ولی خدائی وعدوں کے مطابق نیک اور بابرکت تھی جیسا کہ حضور نے تحریر فرمایا تھا: اولاد بھی نشان ہوگی ہمیسا کہ خدا نے نیک اور بابرکت اولاد کا وعدہ دیا اور پورا کیا " (سراج میرم پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔خدا یا تیرے فضلوں کو کردن یاد بشارت تو نے دی اور پھر یہ اولاد کو کہا ہرگز نہیں ہوں گے یہ برباد بڑھینگے جیسے باغوں میں ہوں شمشاد خبر تو نے یہ مجھ کو بارہا دی نسبحان الذى اخرى الاعادي اس کلام میں حضرت مسیح موعود کی بشارت کے ماتحت ہونے والی اولاد کو خدائی وعدہ کے مطابق قطعی طور پر بر بادی سے بچائے جانے اور اس کے شہنوں کے رسوائی پانے کا ذکر ہے پس جو بھی مسیح موعود علیہ السلام کی اس مبشر اولاد سے دشمنی رکھے گا وہ آپ کے دشمنوں میں شمار ہو گا اور رسوا ہو گا۔خلیفہ المسیح الثانی کی حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ پر تیری الزامات سے الہامی بریت عبد الکریم اور شیخ عبد الرحمن مصری نے جو سنگین الزامات لگائے ہیں ان کے بارہ میں فاروقی صاحب لکھتے ہیں :-