غلبہء حق

by Other Authors

Page 62 of 304

غلبہء حق — Page 62

۶۲ حدیث لا نبی بعدی کے پیش نظر تحریر فرماتے ہیں :- اگر یہ کہا جائے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو خاتمہ النبین ہیں پھر آپ کے بعد اور نبی کس طرح آسکتا ہے ؟ اس کا جواب یہی ہے کہ بے شک اس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آ سکتا۔جس طرح سے آپ لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کو آخری زمانہ میں اتارتے ہیں اور پھر اس حالت میں ان کو نبی بھی مانتے ہیں بلکہ چاہیں برس تک سلسلہ وحی نبوت کا جاری رہنا اور زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی بڑھ جانا آپ لوگوں کا عقیدہ ہے۔بے شک ایسا عقیدہ تو معصیت ہے اور آیت ولكن رسول الله وخاتم النبيين اور حدیث لانبی بعدی اس عقیدہ کے کذب صریح ہونے پر کامل شہادت ہے۔لیکن ہم اس قسم کے عقاید کے سخت مخالف ہیں۔اور ہم اس آیت پر سینچا اور کامل ایمان رکھتے ہیں جو فرمایا ولکن رسول الله وخاتم النبیین اور اس آیت میں ایک پیش گوئی ہے جس کی ہمارے مخالفوں کو خبر نہیں اور وہ یہ ہے کہ اللہ تعالے اس آیت میں فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میت گوشیوں کے دروازے قیامت تک بند کر دیئے گئے ہیں اور ممکن نہیں کہ اب کوئی ہندو یا یہودی یا عیسائی یا کوئی