غلبہء حق

by Other Authors

Page 23 of 304

غلبہء حق — Page 23

۲۳ بعض کوتاہ فہم یہ خیال بھی دل میں لیے ہوئے ہیں، جس کا اظہار وہ وقتاً فوقت کرتے رہتے ہیں۔کہ چونکہ یہ صدی اب ختم ہونے والی ہے اس لیے اس صدی کے مجدد کی تحریک بھی اب زندگی کے آخری مرحلوں پر ہے۔اب نیا مجدد ہی آکر اس کو دوبارہ زندہ کریگا اس میں زندگی کی روح پیدا کرنا ہمارا کام نہیں ؟ پیغام صلح ۱۵ جنوری شائد بحواله تاریخ احمدیت جلده (۱۳) اپنی اس کتاب کے پیش لفظ کو میں اپنے تین احباب کے دلی شکریہ پر ختم کرتا ہوں جن میں سے ایک میرے عز یز شاگرد مولوی دوست محمد شاہد مصنف تاریخ احمدیت ہیں جنھوں نے بعض ضروری حوالہ جات کی تلاش میں مجھے مدد دی ہے اور مشورہ بھی دیا ہے۔اور اسی طرح میرے دوسرے عزیز شاگرد ڈاکٹر سید ظہور احمد شاہ صاحب واقف زندگی ہیں جنھیں میں نے اس کتاب کا اکثر حصہ املا کرایا ہے۔اور انھوں نے نہایت تن رہی اور خوشدلی سے یہ کام انجام دیا ہے۔تیسرے میرے محترم بزرگ حضرت سید حافظ مختار احمد صاحب شا ہما نوری ہیں۔جنہوں نے باوجود ضعیف العمری اور ہماری کی حالت میں اس مسودہ کو تمام کمال سُن کر مجھے اپنے قیمتی مشورہ اور اصلاح سے نوازا ہے۔جزاهم الله احسن الجزاء في الدنيا والآخرة۔ادنى خادم سلسله قاضی محمد نذیر لائل پوری را کتوبر ۱۹۶۶