غلبہء حق — Page 288
لکھ دیا : " آپ جیسے نبی پہلے تھے ویسے ہی بعد میں رہے " پھر آگے چل کر آپ تحریر فرماتے ہیں۔(حقيقة البنوة ص) جس دن سے آپ مسیح موعود ہوئے اسی دن سے آپ بنی تھے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو نبی قرار دیا تھا۔" حقيقة النبوة من) پس اپنی اس تحقیق اور عقیدہ کے موافق حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کا بیان انکوائری کمیشن کے سامنے بالکل درست تھا کہ : - جہاں تک مجھے یاد ہے انھوں نے ۱۹۹۷ء میں نبی ہونے کا دعوے کیا تھا۔“ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں :- جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں ستقل طور پر کوئی شرکویت لانے والا نہیں ہوں، اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔مگر ان معنوں سے کہ ہمیں نے اپنے رسول مقتدا سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لیے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں۔مگر بغیر کسی جدید شریعت کے اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔بلکہ انہی معنوی سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے سو