غلبہء حق

by Other Authors

Page 273 of 304

غلبہء حق — Page 273

۲۷۳ تو صدر انجین احمدیہ کے ناظر اور ممبر اور تحریک جدید کے وکلا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے زندہ افراد در اب نظر ثانی کرتے وقت یہ بات بھی بعض دوستوں کے مشورہ سے زائد کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ بھی جن کو فوراً بعد تحقیقات صدر انجمن احمدیہ کو چاہئے کہ صحابیت کے سرٹیفکیٹ دیں اور جامعتہ المبشرین کے پرنسپل اور جامعہ احمدیہ کے پرنسپل اور مفتی سلسلہ احمد یاور تمام جماعت ہائے پنجاب د سندھ کے امیر اور مشرقی پاکستان کا امیر مل کر اس کا انتخاب کریں " اسی طرح نظر ثانی کرتے وقت میں یہ امر بھی بڑھانا ہوں کہ ایسے سابق امراء جودو دفعہ کسی ضلع کے امیر رہے ہوں گو انتخاب کے وقت بوجہ معذوری امیر نہ رہے ہوں وہ بھی اس لسٹ میں شامل کیے جائیں اسی طرح تمام مبلغ جو ایک سال تک غیر ملک میں کام کر آئے ہوں اور بعد میں سلسلہ کی طرف سے اُن پر کوئی الزام نہ آیا ہو۔ایسے مبغاوں کی لسٹ شائع کرنا مجلس تحریک کا کام ہو گا۔اسی طرح ایسے مبلغ جنہوں نے پاکستان کے کسی ضلع یا صوبہ میں ریس التبلیغ کے طور پر کم سے کم ایک سال تک کام کیا ہو۔ان کی فرست بنانا صدر انجمن احمدیہ کے ذمہ "}