غلبہء حق

by Other Authors

Page 17 of 304

غلبہء حق — Page 17

16 دیکھیئے دہی ڈاکٹر غلام محمد صاحب جو مولوی صدرالدین صاحب کے ساتھ مل کر مولوی محمد علی صاحب کے خلاف تھے اپنے نئے امیر مولوی صدرالدین کے خلاف بھی ہو گئے۔ڈاکٹر غلام محمد صاحب نے احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کی پریزیڈنٹ شپ اور مولوی صدرالدین کی امارت کے زمانہ میں ایک سرکلر جاری کیا جس میں لکھا:- در حقیقت جماعت و قوم کی بہبود کے لیے کوئی بھی انتظام کرے وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔جب تک مولوی صاب مکرم د مولوی صدرالدین صاحب ناقل سیاه وسفید کے مالک نہ بنا دیئے جائیں۔خود ان کے قول کے مطابق وہ اقتدار کے ٹھو کے ہیں۔جب تک وہ اسے حاصل نہ کرلیں گے۔جماعت میں فتنہ وفساد ختم نہیں ہو سکتا۔مگر جس روز جماعت نے وہ قدم اٹھایا ، تو وہ دن جماعت اور تحریک احمدیت را حمدی لاہور ہی فریق کی تحریک اور ان کی جماعت ناقل) کے خاتمہ کا دن ہوگا۔حضرت امیر مولانامحمد علی صاحب روم میخو را در حضرت خواجہ کمال الدین حنان مرحوم مغفور نے مولوی صدرالدین صاحبے متعلق جو کچھ تحریر کیاہے اس کا ایک ایک لفظ اب صحیح اور درست ثابت ہواہے۔مولانا مکرم کا ایسے وقت میں مجلس معتمدین کا اجلاس بلانا قوم میں انتشار پھیلانے کے مترادف ہے۔اب احباب کو چاہیے کہ مولوی صاحب کو تخریبی کارروائیوں سے پرہیز کرنے کی تلقین فرمائیں۔(خاک ار غلام محمد احمد یہ بلڈ نگ لاہور ہوں کا