غلبہء حق — Page 206
ہیں۔اس بات کی کوئی شہادت نہیں کہ سوائے ان لوگوں کے جو جماعت کو چھوڑ گئے ہوں یا ان سے لڑ بیٹھے ہوں اور کسی کو اس وجہ سے کہ وہ کیوں قادیانیوں میں شامل نہیں ہوتا ڈرایا دھمکایا گیا ہو اس امر کی کافی شہادت ہے اور خود مرزا صاحب کے بیان سے اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ جو اشخاص جماعت کی نظر میں قابل اعتراض ہو گئے ان سے قطع تعلق کر لیا گیا ، یا تمدنی رنگ میں اُن پر قادیان سے چلے جانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔اگر چہ اس معاملہ میں یہ نتیجہ نکالنے کے لیے بہت کم وجہ موجود ہے کہ ایسے لوگوں کے متعلق کوئی خلاف قانون دباؤ ڈالا گیا۔جہاں تک سخت تر اقدام کو دھمکی کا تعلق ہے عبدالکریم کی گواہی موجود ہے کہ اُسے قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔فاضل سیشن جج نے اسے باور کر لیا۔ماخوذ از فیصلہ ہائیکورٹ بمقدمه سر کار بنام عطاء اللہ شاہ بخاری جنت مطبوعہ جماعت احمدیہ مولع فاضل حج ہائیکورٹ پنجاب کے اس فیصلہ سے ظاہر ہے کہ انہوں نے مسٹر جی اڈی کھوسلہ سیشن جج گورداسپور کے اس فیصلہ کو جسے فاروقی صاحب نے اپنی کتاب میں ہمیں ظالم ثابت کرنے کے لیے لکھا ہے درست نہیں سمجھا بلکہ رد کر دیا ہے۔افسوس ہائی کورٹ کے فاضل جج کی اس تردید کے باوجود فاروقی صاحب نے اپنی کتاب میں جی ڈی کھوسلہ کے فیصلہ کو درج کر کے پبلک کو مغالطہ دینے کی کوشش کی ہے اور محض ہماری جماعت اور اس کے امام سے بغض اور