غلبہء حق — Page 164
" کیا اس کا یہ مطلب نہ ہوا کہ تین صدیوں کو چار کرنے والی چوتھی صدی ہوگی نہ کہ مصلح موعود کی ذات ، فرض کرد مصلح موعود چوتھی صدی میں پیدا نہ ہو تو پھر بھی جو تھی صدف تین صدیوں کو چار کرنے والی ہوگی کہ نہیں ؟ کیا پہلی صدی کے گذرنے پر دو سر کی صدر نے آکر پہلی صدت کو دوار تیسری صدی نے آکر گزشتہ صدیوں کو تین نہیں کر دیا۔ہر شخص جو تو از دب عقل کا بھی مالک ہو جانتا ہے کہ بیشک پہلی صدی کو دو کرنے والی دوسری صدی اور دوسری صدی کو تین کرنے والی تیسری صدی تھی۔اسی طرح تیسری صدی کو چار کرنے والی چوتھی صدی ہو گی۔نہ کسی انسان کا وجود اس میں خواہ مصلح موعود پیدا ہو یا نہ ہو وہ ضرور تین صدیوں کو چار کرنے والی کہلائے کی نہ کوئی مصلح موعو (خلافت محمود صنا) تھا۔عمر آگے چل کر کہا :- را مصلح موعود کا وجود چوتھی صدی کے آنے میں کوئی روک نہیں ہو سکتا۔اگر کہو کہ مصلح موعود عین تفسیری صدی کے آخری دن کے ختم ہونے اور چوتھی صدی کی پہلی رات کے شروع ہوتے ہی پیدا ہو جائے گا اور اس طرح وہ تین صدیوں کو چار کرنے دال ہوگا تو یہ بھی غلط ہے۔اول : اس لیے کہ یہ محض دعوی ہی دعوی ہے کہ دائی دن پیدا ہو گا ، جس پر دلیل کوئی نہیں۔