غلبہء حق

by Other Authors

Page 148 of 304

غلبہء حق — Page 148

۱۴۸ اور اس پیشگوئی کے اول مظہروہ تھے۔(قول فیصل ص۲۹) اس بیان سے ظاہر ہے کہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے نزدیک حضرت عیسی علیہ السلام کی احمد رسول سے متعلق پیش گوئی کا مظہر اول یقینی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔اور بالضر در آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنا صفاتی نام احمد رکھا جانے کی وجہ سے اس پیشگوئی کے مظہر اول ہیں اور سیح موعود کو صفاتی نام احمد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ملا ہے یعنی صفاتی لحاظ سے آپ طلقی احمد ہیں۔لہذا انکوائری کمیشن کے سامنے آپ کا یہ بیان کہ : " ہمارے نزدیک اس کا اطلاق اصلی طور پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا ہے لیکن طلی طور پر مرزا غلام احمد صاحب پر بھی ہوتا ہے۔" - قول فیصل کی مندرجہ بالا تحریر کے عین مطابق ہے جو اس مسئلہ کے متعلق غالباً آپ کی سب سے پہلی تحریر ہے۔فاروقی صاحب نے اس بیان کے بالمقابل حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فتح حق ص۲۹ پر آپ کی تقریر انوار خلافت سے یہ بیان بھی درج کیا ہے :- پس اس آیت ( مبشر ا برسولِ ياتي من بعد اسمه احمد میں ضمنی طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی خبر دی گئی ہے اور اس کے اصلی مصداق 66 حضرت مسیح موعود ہیں " ہیں اس آیت میں حسیں رسول احمد نام والے کی خبر دی گئی ہے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہو سکتے"