غلبہء حق

by Other Authors

Page 6 of 304

غلبہء حق — Page 6

شرط یہ کہ انجمن کے اختیارات و فیصلہ جات میں آپ کسی قسم کا دخل نہ دیں۔ان لوگوں کا یہ نصلہ قابل قبول نہ تھا ، کیونکہ خلیفہ اول رض سے ان لوگوں نے کوئی ایسی شرطیں نہیں منوائی تھیں۔بلکہ ان کو ایسی کسی شرط کے بغیر واجب الاطاعت خلیفتہ آیا تسلیم کیا تھا۔یہ فیصلہ اس بات کی روشن دلیل تھا کہ شروع شروع میں مسئلہ نبوت مسیح موعود اور منکرین مسیح موعود کے کفر و اسلام کا مسئلہ ان لوگوں کے نزدیک ایسی اہمیت نہیں رکھتا تھا کہ حضرت مرزا محمود احمد صاحب کو امیر جماعت تسلیم کرنے میں ان کے لیے روک ہو۔ان کی مجلس شور می میں یہ ریزولیوش پاس ہوئے :- را چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وصیت کی رو سے ۴۰ ومنوں کے اتفاق رائے سے بیعت لینے والے بزرگوں کا انتخاب ہو سکتا ہے اور ہماری رائے میں یہ ضرور ی ہے کہ بڑی بڑی جماعتوں میں ایسے بزرگ بہجت لینے کے لیے منتخب کیے جائیں تاکہ سلسلہ ترقی کرے اور آسانی سے لوگ اس میں داخل ہو سکیں۔ایسے بزرگ احمد کے نام پر یعنی غیر احمدیوں کو احمد می سلسلہ میں داخل کرنے کے لیے لوگوں سے بیعت لیں گے۔(۲) صاحبزادہ صاحب کے انتخاب کو اس حد تک ہم جائز سمجھتے ہیں کہ وہ غیر احمدیوں سے احمد کے نام پر معیت ہیں، یعنی سلسلہ احمدیہ میں ان کو داخل کریں لیکن احمدیوں سے دوبارہ بیعت لینے کی ہم ضرورت نہیں سمجھتے۔اس حیثیت میں ہم انہیں امیر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔لیکن اس کے لیے بیعت کی ضرورت نہ ہوگی اور نہ ہی امیر